LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل

ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ پہنچ گئیں

Web Desk

29 April 2026

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سرخ ماسک اور کیپ کا استعمال کیا، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کے ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” درج تھا۔ کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر نہ صرف عاصم کے گانوں پر جھومتی رہیں بلکہ ایک موقع پر گلوکار نے اسٹیج سے جھک کر ان سے مصافحہ بھی کیا۔ عاصم اظہر اور میرب علی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی خبروں کے بعد، ہانیہ اور عاصم کے اس طرح دوبارہ قریب آنے نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے کہ شاید دونوں کے درمیان تعلقات دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔ تاہم، دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال اس معاملے پر خاموشی برقرار ہے۔