LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی واشنگٹن فائرنگ کیس، ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش ایران قیادت کمزورہوچکی، موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلیےسنجیدہ ہے، امریکی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور

روس پر یوکرینی ڈرونز کا حملہ، 186 یو اے ویز مار گرائے گئے، متعدد ہلاکتیں و زخمی

Web Desk

28 April 2026

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس کے مختلف علاقوں پر 186 ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا، جسے روسی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بناتے ہوئے تمام یو اے ویز (UAVs) کو مار گرایا۔ ان حملوں کے دوران کراسنودار ریجن میں واقع ایک آئل ریفائنری پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ جانی نقصان کے حوالے سے بیلگورود ریجن سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں مختلف حملوں میں 3 شہری ہلاک اور ایک 16 سالہ نوجوان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بریانسک اور سیواستوپول میں بھی شہری آبادی اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد روسی حکام نے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔