LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی واشنگٹن فائرنگ کیس، ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش ایران قیادت کمزورہوچکی، موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلیےسنجیدہ ہے، امریکی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Web Desk

28 April 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پاکستان یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور حکومت پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے خوشخبری سنائی کہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا جبکہ ترسیلاتِ زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ مئی کے وسط میں 25 کروڑ ڈالر کا ‘پانڈا بانڈ’ جاری کرنے کا منصوبہ ہے اور جون کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ٹیرف اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے، جس کے تحت خام مال اور درمیانی اشیاء پر ڈیوٹیز میں کمی لائی گئی ہے تاکہ برآمدات اور کاروباری سرگرمیوں کو سہارا مل سکے۔