LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی

Web Desk

28 April 2026

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس میں سے 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی، جبکہ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد، جوہری ایندھن 21.95 فیصد، مقامی کوئلہ 16.76 فیصد اور ایل این جی کا حصہ 5.64 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ نیپرا کی منظوری کی صورت میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔