اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، 6 افراد شہید
Web Desk
25 April 2026
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی جارحیت جاری رکھتے ہوئے متعدد ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 6 افراد شہید ہو گئے۔ مقامی میڈیا اور نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف سرحدی علاقوں میں فضائی اور ڈرون کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے ضلع بنت جبیل کے قصبے کفرہ کے مضافاتی علاقوں پر کئی بار میزائل داغے، جس سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی طرح جنوبی شہر صور (Tyre) کے علاقے البساتین میں بھی ایک ڈرون حملہ کیا گیا، جہاں اسرائیلی طیاروں نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
اگرچہ بعض حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تاحال جمع کی جا رہی ہیں، تاہم لبنانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان تازہ کارروائیوں میں اب تک 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے ہونے والے ان فضائی حملوں نے خطے میں ایک بڑے انسانی المیے اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت
25 April 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع
25 April 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
25 April 2026
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے: برطانیہ
25 April 2026
اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی مباحثہ، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے خطرات پر غور
25 April 2026
پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے: ترک وزیر خارجہ
25 April 2026
امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، علاقائی استحکام کیلئے سفارتی کاوشیں نمایاں ہیں،شرکاء
25 April 2026
اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 12 فلسطینی شہید
25 April 2026