ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد میں آمد متوقع- حکومتی ذرائع
Web Desk
24 April 2026
اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک مختصر ٹیم کے ہمراہ آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کی آمد کا بنیادی مقصد پاکستان کی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت کرنا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔ پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیمیں پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریقین کسی اہم نتیجے پر پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطہ طویل جنگی صورتحال کے بعد جنگ بندی اور مستقل امن معاہدے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات نہ صرف پاک-ایران تعلقات بلکہ عالمی سیاست اور مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کے لیے بھی انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تہران ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی میں تیزی
24 April 2026
ایران کیخلاف آپریشن ایپک فیوری اسرائیلی درخواست پر شروع کیا، امریکا کااعتراف
24 April 2026
مذاکرات کا دوسرا دور، امریکی نائب صدرکی آج واشنگٹن سے پاکستان روانگی کاامکان
24 April 2026
اسحاق ڈاراوروسی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلیے تعاون پر گفتگو
24 April 2026
ایران کے پاس مذاکرات کی میزپر دانشمندانہ فیصلہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیردفاع
24 April 2026
ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑگئی، مجتبیٰ خامنہ ای
24 April 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، مسلسل سفارتی رابطوں پر زور
24 April 2026
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
24 April 2026