ٹرمپ کا بحریہ کو حملے کے حکم، نیول سیکریٹری اچانک مستعفی
Web Desk
23 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایک اور ساتھی نے ساتھ چھوڑدیا۔ایران پرحملوں کےلیے بحریہ کو حکم ملنےکے بعد امریکی نیول سیکرٹری اچانک مستعفی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن نے ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے تصدیق کی ہے کہ جان سی فیلن اب امریکی بحریہ کے سیکریٹری نہیں ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اہم عہدیدار نے ٹرمپ انتظامیہ سے خود کو علیحدہ کیا ہو۔ رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف آف اسٹاف رینڈی جارج نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے لیے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان سے درخواست کی تھی۔
امریکی بحریہ کے سیکرٹری جان سی فیلن ایک ایسے وقت میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں کہ جب صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے نیوی کو حکم دیا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کردیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026