اسرائیل کا شمالی غزہ میں ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید
Web Desk
23 April 2026
گئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز بھی غزہ اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں 11 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک نومولود بچہ بھی شامل تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ خان یونس میں تین اور وسطی غزہ میں ایک شہری ڈرون حملے کا نشانہ بنا، جبکہ شمالی غزہ میں سمندر کی جانب سے کی گئی شیلنگ میں بے گھر خاندانوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 560 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 72 ہزار 560 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں ایک بچہ دس روز تک زخموں سے لڑنے کے بعد دم توڑ گیا، جبکہ شجاعیہ میں خیموں پر دھماکہ خیز مواد گرائے جانے سے لگنے والی آگ نے مزید تباہی مچائی۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026