لبنان میں چلتی کارپر اسرائیلی حملہ، 2افرادجاں بحق
Web Desk
22 April 2026
لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنان کی حکومت نے واقعے کوجنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں التیری میں پیش آیا جہاں ایک چلتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاحال حملے میں جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور حزب اللہ یا کسی اور مسلح گروپ نے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو متعدد بار ایسے ہی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے جب وہ لوگ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور وادی السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں حزب اللہ کی جانب سے دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس لیے علاقہ کلیئر کروایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026