چین کی امریکی تحویل میں لیے گئے ایرانی جہازپرچینی تحفے کی موجودگی کی تردید
Web Desk
22 April 2026
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نےکہا تھا کہ امریکی افواج کی جانب سے روکےگئے ایرانی جہاز پر ممکنہ طور پر چین کی طرف سےکوئی تحفہ موجود تھا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنا مؤقف ایک سے زیادہ مرتبہ واضح کر چکا ہے۔ ایک ذمہ دار بڑی طاقت ہونے کی حیثیت سے چین ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ایک مثال رہا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہےکہ یہ جہاز اب بھی امریکی تحویل میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع صرف3سے 5روزکےلیے کی، جلد ڈیل چاہتےہیں، امریکی میڈیا
22 April 2026
لبنان میں چلتی کارپر اسرائیلی حملہ، 2افرادجاں بحق
22 April 2026
امریکا ایران جنگ سے یورپ کو یومیہ 600ملین ڈالرزکا نقصان ہورہاہے، یورپی یونین
22 April 2026
اگلے 36سے 72گھنٹوں میں پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات ممکن ہیں،ٹرمپ
22 April 2026
سفارتی میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظررکھے ہوئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
22 April 2026
آبنائے ہرمزکے قریب 3بحری جہازوں پر فائرنگ، 2جہازایرانی تحویل میں
22 April 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات: علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو
22 April 2026
برطانیہ کی امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت، اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
22 April 2026