LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آبادمذاکرات کے حوالے سے تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، قطر

Web Desk

21 April 2026

 

قطرنےایران امریکا  مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےپوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں، آبنائے ہرمزکی مسلسل بندش کے باعث علاقائی بحران بین الاقوامی بحران بن گیا ہے۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے،  مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوراس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم تاریخی تعلقات ہیں، تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ بحران ہمارا اور ہمارے علاقے کا بحران ہے اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں،  آبنائے ہرمزکے بحران کےحل کی ذمہ داری صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ممالک کی ہے۔