آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
Web Desk
18 April 2026
ایران کی پاسداران انقلاب کی دو گن بوٹس نے آبنائے ہرمز کی بندش کی خلاف ورزی پرایک بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کی ہے۔
یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آبنائے ہرمز عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ آئل ٹینکر اور عملہ محفوظ ہیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب شپنگ مانیٹرنگ گروپ ٹینکر ٹریکر نے دعویٰ کیا ہے کہ دو بحری جہازوں کوایرانی گن بوٹس نے نشانہ بنای اورانہیں واپس جانے پر مجبورکیا۔۔ان میں سے ایک بھارتی پرچم بردار سپر ٹینکر بھی شامل تھا
رپورٹس کے مطابق ایک واقعے میں تقریباً بیس لاکھ بیرل عراقی تیل لے کرجانے والے بڑےتیل بردار جہازپر وارننگ کے طور پر فائرنگ بھی کی گئی۔
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے بھی شپنگ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم دو تجارتی جہازوں نے بھی تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں کچھ جہازوں کو ریڈیو پیغامات بھی موصول ہوئے جن میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اب کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہتی ہے تو اس راستے کو کالعدم تصور کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ
7 July 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی نجف منتقل، صدر پزشکیان بھی پہنچ گئے
7 July 2026
ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026