LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 8 افراد جاں بحق

Web Desk

17 April 2026

انڈونیشیا کے صوبے مغربی کلیمنتان میں ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ملائیشین شہری سمیت تمام 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی کمپنی ‘میتھیو ایئر نوسانتارا’ کی ملکیت یہ ایئربس ہیلی کاپٹر گزشتہ صبح پرواز بھرنے کے محض پانچ منٹ بعد ہی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کھو بیٹھا تھا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل لقمان ایف لیسا نے تصدیق کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی اور گھنے جنگلاتی علاقے میں حادثے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے، جہاں موجود تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تمام لاشوں کو صوبائی دارالحکومت پونتیانک منتقل کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا، جو ہزاروں جزائر پر مشتمل ملک ہے، نقل و حمل کے لیے فضائی سفر پر شدید انحصار کرتا ہے، تاہم یہاں فضائی حفاظت کا ریکارڈ کافی کمزور رہا ہے۔ رواں سال جنوری میں بھی سولاویسی جزیرے پر ایک طیارہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں کلیمنتان اور پاپوا کے علاقوں میں ہونے والے دو مختلف ہیلی کاپٹر حادثات میں مجموعی طور پر 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔