اسرائیل کے لبنان پر حملے، طبی عملے کے 4 ارکان سمیت 21 افراد شہید، متعدد زخمی
Web Desk
16 April 2026
لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی شدید بمباری کے نتیجے میں طبی عملے کے 4 ارکان سمیت مزید 21 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مارچ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد 2 ہزار 167 تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 61 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس سے انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائیاں کی گئی ہیں، جس سے سرحدی علاقوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔ دوسری جانب، عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 10 ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی برادری نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسے مزید تباہی سے بچانا ناگزیر ہے۔لبنان میں جاری اس خونریزی نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑے علاقائی تصادم کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر محفوظ راہداریاں کھولی جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری طور پر اسرائیل کو ان حملوں سے نہ روکا، تو یہ بحران پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع
16 April 2026
حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
16 April 2026
اسلام آباد مذاکرات سے قبل وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے حکام کا اہم اجلاس
16 April 2026
معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت؛ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیے
16 April 2026
لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ
16 April 2026