دنیا بھرمیں پاکستان آج امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے: طاہر اشرفی
Web Desk
8 April 2026
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حالیہ سفارتی کامیابیوں کے بعد آج پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ایک “امن کے پیامبر” کے طور پر ہو رہی ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن اور انصاف کی آواز بلند کی ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا بنیادی حقِ خود ارادیت ملنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو ان مظلوم اقوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سول اور عسکری قیادت نے جس طرح دانشمندی سے ملک کا مقدمہ لڑا ہے، اس نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان ہر فورم پر امن کا داعی رہے گا اور کشمیر و فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل تک اپنی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026