LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا

پنجاب اسمبلی میں ایران امریکا جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد جمع

Web Desk

8 April 2026

پنجاب اسمبلی میں امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی تاریخی جنگ بندی کا خیرمقدم کرنے کے لیے ایک قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی کامیاب سفارت کاری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی پرامن سفارتی کاوشوں کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے اور یہ موجودہ حکومت کی ایک بڑی عالمی کامیابی ہے۔ متن کے مطابق، جس پاکستان کو ماضی میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج وہی ملک دنیا کے بڑے فیصلوں میں کلیدی اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس کامیاب ثالثی کے بعد اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کے ذریعے ایوان نے امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کا اظہار کیا ہے۔