وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ
Web Desk
8 April 2026
وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرڈاکٹر مسعودپزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے 45 منٹ تک خطے کی صورتحال پر گفتگوکی۔ ایرانی صدر نے مذاکرات کی میزبانی کے لیے وزیراعظم پاکستان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آبادمیں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے جنگ بندی کی کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ اداکیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی پر ایرانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو سراہا۔وزیراعظم نے رہبرِ معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ دونوں رہنماؤں کا مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026