Web Desk
8 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹالنے اور کامیاب جنگ بندی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے مشترکہ و مؤثر کردار کی بدولت دنیا ایک بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ہے۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرِ نگرانی پاکستان نے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی توازن کا جو شاندار مظاہرہ کیا ہے، وہ عالمی سیاست میں ایک مثال بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں جب بھی مشرقِ وسطیٰ کی اس کشیدگی اور امن کی کوششوں کا ذکر ہوگا، پاکستان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے اس کامیابی کو ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے غیر معمولی سفارتی حکمت عملی سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے اور یہ ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ اس کا امن کردار عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی تنازعات کے حل اور قدیم تہذیبی ورثے کے تحفظ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام
1 May 2026
رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف
1 May 2026
ایران سے مذاکرات جاری ہیں، وائٹ ہاؤس کی ایرانی تجاویزپاکستان کوملنے کی تصدیق
1 May 2026
پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کاکرایوں میں 5فیصداضافے کااعلان
1 May 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکامی ہوگی، بیرسٹرگوہر
1 May 2026
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں
1 May 2026
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی
1 May 2026
وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی
1 May 2026