ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن قریب، جنگ بندی کےلیے پاکستان اورمصرکی کوششیں تیز
Web Desk
7 April 2026
معروف امریکی جریدے بلوم برگ نے کہاہے کہ ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔ دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔
دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکا نے اپنا لہجہ نہیں بدلا۔
واضح رہے کہ 5 اپریل کو بے ہودہ الفاظ سےبھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا۔تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیڈلائن کے خاتمے سے 11گھنٹے پہلے ہی پوری ایرانی قوم کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی ۔
متعلقہ عنوانات
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026