اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال انتہائی کشیدہ: علیمہ خان اور شفیع جان کا قیادت کی سستی پر گلہ اور ملاقات تک دھرنے کا اعلان
Web Desk
7 April 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور رہنما شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور مقامی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
علیمہ خان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی، ہم یہیں بیٹھیں گے، چاہے لاٹھی چارج ہو یا واٹر کینن کا استعمال۔” انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی قیادت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 10 ہزار کارکنوں کو جمع ہونے کا کہا تھا، جو عہدیدار نہیں پہنچا اسے سبکدوش ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ “آج بارش ہو رہی ہے، واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل کام نہیں کریں گے۔”
نورین نیازی نے پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور دیگر کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑیاں کیوں توڑی گئیں؟ دوسری جانب، شفیع جان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل سلمان صفدر کو ملاقات کا حکم دے رکھا ہے، اگر حکومت ملاقات کرنے دے تو یہاں کوئی مجمع نہیں لگے گا۔ انہوں نے ریاست سے آئین و قانون پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن دھرنا ہمارا حق ہے اور ہم کسی سرکاری وسائل کے بغیر یہاں پہنچے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے واضح کیا کہ تمام تر رکاوٹوں اور تشدد کے باوجود وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پاپندی
30 April 2026
حامد خان کا وفاقی آئینی عدالت کو ماننے سے انکار؛ چیف جسٹس سے ججز ٹرانسفر کیس میں مداخلت کا مطالبہ
30 April 2026
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ نارمل پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر
30 April 2026
پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت
30 April 2026
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم
30 April 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا
30 April 2026
بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور
30 April 2026
صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی
30 April 2026