LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی

اڈیالہ جیل کے باہر شدید کشیدگی: علیمہ خان کا پولیس تشدد اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر شدید احتجاج

Web Desk

7 April 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کے موقع پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں بانی کی تینوں بہنیں فیکٹری ناکے پر موجود ہیں۔ اس موقع پر علیمہ خان نے پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کی گاڑیاں توڑی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے اور کل دوپہر 2 بجے ملاقات کا وقت دیا گیا ہے، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ جیل انتظامیہ ملاقات کراتی ہے یا نہیں۔ علیمہ خان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ “ہم نہ ڈریں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے” اور آج رات وہیں بیٹھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے مطابق پورے پاکستان سے قافلے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہیں، جنہیں روکنے کے لیے موٹرویز پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے تمام عہدیداروں اور عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دی گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کے اس وحشیانہ رویے کو دنیا کے سامنے لائیں گی اور کارکنوں کی بڑی تعداد رکاوٹوں کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔