LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کا مطالبہ: “مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پمپ بند کر دیں گے”، پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن

Web Desk

7 April 2026

پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کم شرحِ منافع (مارجن) پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ 55 سالہ زندگی میں ملک کے ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے؛ قیمتیں بڑھنے سے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ہڑتال کا اعلان نہیں کر رہے، لیکن مارجن نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

اسی موقع پر آل پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود ڈیلرز کا مارجن وہی ہے، جس سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ پنجاب میں ڈیلرز کو چیکنگ کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ بلوچستان میں اسمگل شدہ پیٹرول کی آمد کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہتے، لیکن مالی بوجھ کے باعث پمپس خود بخود بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈیلرز مارجن پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ پیٹرولیم سیکٹر کو مکمل بحران سے بچایا جا سکے۔