LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کی نیشنل ٹیرف کمیشن میں اصلاحات کی ہدایت: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن لازمی قرار

Web Desk

7 April 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن (NTC) کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ادارے کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملکی صنعت و سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے این ٹی سی کی تنظیمِ نو ناگزیر ہے اور کیسز کے فیصلے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انویسٹرز اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے قانونی و انتظامی پیچیدگیوں کو ختم کر کے ایک ایسا شفاف نظام وضع کیا جائے جس میں تمام کیسز معینہ وقت میں نمٹائے جائیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام نے شرکت کی، جہاں وزیراعظم نے پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دینے پر بھی زور دیا تاکہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔