190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرانے کا حکم
Web Desk
7 April 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل دوپہر 2 بجے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرز اور بانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیلِ صفائی کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بانی پی ٹی آئی سے مشورے کے لیے ملاقات کی اجازت دی، تاہم کیس کی مزید سماعت پیر تک مقرر کرنے کی نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے جمعرات تک ملتوی کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنی مصروفیات کو دیکھ کر تاریخ مقرر کرتی ہے تاکہ کارروائی میں تسلسل برقرار رہے۔ اب اس اہم کیس کی قانونی جنگ جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگی جس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر مزید بحث متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026