LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ

لیبیا کشتی حادثہ: منڈی بہاؤالدین کے 6 نوجوان جاں بحق، گھروں میں کہرام

Web Desk

7 April 2026

لیبیا سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، 105 افراد پر مشتمل یہ کشتی ساحل کے قریب بپھری ہوئی لہروں کی نذر ہو گئی، جس میں سے اب تک 30 افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق اور لاپتہ ہونے والوں میں تحصیل پھالیہ کے گاؤں ٹھٹہ کدیوالہ کے طیب عباس، عرفان بشیر، تنویر صادق اور فیضان ساجد سمیت رنمل شریف کا اقبال ارشد اور پنڈی لالہ کا سعد ظفر شامل ہیں۔ حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے عمران اصغر گھمن نے اٹلی کے پناہ گزین کیمپ سے اپنے اہل خانہ کو اس المناک واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر فضا سوگوار ہے۔