معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
Web Desk
7 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں منی بجٹ لانے اور سالانہ بجٹ قبل از وقت پیش کرنے کی تمام تجاویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، معاشی ٹیم نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سمیت مختلف نئے ٹیکسوں کی تجاویز پیش کی تھیں، جنہیں وزیراعظم نے عوامی مفاد میں نامظور کر دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، لہٰذا مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور آئی ایم ایف کو موجودہ صورتحال میں ریلیف کے لیے قائل کیا جائے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ سالانہ بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے قبل پیش نہ کیا جائے اور تمام تر توجہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات پر مرکوز رکھی جائے۔ اس فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومت فی الوقت کسی بھی ہنگامی ٹیکس کے بجائے معاشی استحکام اور عوامی سہولت کو ترجیح دے رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026