وزیرِ اعظم کی زیرصدارت اجلاس: ایندھن سبسڈی اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ
Web Desk
5 April 2026
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سربراہی میں اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ، کرایوں میں اضافہ روکنے اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں ایندھن کے ذخائر، کھپت اور حکومتی کفایت شعاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافر بسوں کو ماہانہ 1 لاکھ، منی بس اور ویگنوں کو 40 ہزار روپے، ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑی مال بردار گاڑیوں کو 80 ہزار اور ڈیلیوری وینوں کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ عوامی سہولت برقرار رہے۔ یہ سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے دی جائے گی اور گزشتہ روز سے نافذ العمل ہے۔
وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہا اور خاص طور پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکیج دیا جا چکا ہے جبکہ پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ پاکستان ریلوے بھی 6 ارب روپے کی سبسڈی دے رہا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور ڈی جی انٹیلیجنس بیورو سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026