LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم کا آغاز کر دیا

Web Desk

5 April 2026

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو ماہانہ دو ہزار روپے فیول سپورٹ دی جائے گی، تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

اسکیم میں شمولیت کے لیے لازم ہے کہ گاڑی درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو اور اس کی منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہو، جبکہ غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر موجود گاڑیاں اس سہولت کے لیے اہل نہیں ہوں گی۔

حکام نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 6 اپریل سے شروع ہوگا، جس کے بعد مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ اقدام ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔