LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھنے کا فیصلہ

Web Desk

5 April 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ منی بس، بس، کوسٹر اور چھوٹے شہروں میں چلنے والی سوزوکی سمیت تمام روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کے کرائے 28 فروری کی سطح پر برقرار رکھے جائیں گے، جبکہ انٹر سٹی بسوں کے مہنگے ڈیزل کا خرچ حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر بس کو ایک لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں ٹرانسپورٹرز سے تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں گیارہ ہزار سے زائد بسیں چل رہی ہیں اور حکومت ٹرانسپورٹرز کے ذریعے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹرز بھی عوامی مفاد میں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی صورت کرایوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ اسکول وینز کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کے لیے محکمہ تعلیم کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔