LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ، پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق اہم فیصلے

Web Desk

5 April 2026

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا 82واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم مالیاتی اور انتظامی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران مالی سال 2024-25 کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ عالمی انسداد بدعنوانی ضابطہ کے مطابق بورڈ کے طریقہ کار کے قواعد کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے جدہ میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں تعاون پر دلچسپی کے اظہار کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید برآں جغرافیائی بنیادوں پر لاہور کے کرکٹ زونز کی ازسرنو حد بندی اور ان کے ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر عبداللہ خرم نیازی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران انہوں نے دن رات محنت سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر بھی اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور جلد ہی یہ دنیا کی صف اول کی لیگ بن جائے گی۔

اجلاس میں بورڈ اراکین انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اور اسماعیل قریشی شریک ہوئے جبکہ ظہیر عباس اور سیکرٹری کابینہ نے آن لائن شرکت کی۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔