کویت کی الجزیرہ ایئرلائن کی پشاور اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان
Web Desk
4 April 2026
کویت کی نجی فضائی کمپنی الجزیرہ ایئرلائن نے پاکستان کے دو اہم شہروں پشاور اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایئرلائن کے اعلامیے کے مطابق دونوں شہروں کے لیے ہفتہ وار دو دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو دمام کے راستے آپریٹ ہوں گی۔ ان پروازوں کا باقاعدہ آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کے لیے پہلی پرواز 17 اپریل کو روانہ ہوگی، جبکہ سیالکوٹ کے لیے پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز چلائی جائیں گی۔ سیالکوٹ سے واپسی کی پروازیں جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی۔
اسی طرح کویت سے پشاور کے لیے پروازیں جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوں گی، جبکہ پشاور سے کویت کے لیے ہفتہ اور پیر کے روز پروازیں چلائی جائیں گی۔
ایئرلائن حکام کے مطابق اس اقدام سے کویت، دمام اور پاکستان کے درمیان فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026