امریکا میں شہیدایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی بیٹی سمیت گرفتار
Web Desk
4 April 2026
ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار اوران کی بیٹی کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے ممطابق شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد حراست میں لیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار امریکیوں پر حملوں کی حمایت کرنے والی رجیم کی حامی تھیں۔وہ امریکا کو عظیم شیطان کہنے والی رجیم کی کھلے عام حمایت کرتی تھیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے، دونوں امریکا سے بے دخلی کے لیے اب آئس ایجنٹس کی حراست میں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ امریکا کو دہشت گرد حکومتوں کے حامیوں کی آماجگاہ نہیں بننے دے گی۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026