LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

مارکیٹیں رات 8 بجے بند ،15دن کیلیے گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت وزیراعلیٰ بلوچستان کا سبسڈی کا اعلان

Web Desk

4 April 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے صوبے بھر کے عوام کے لیے سبسڈی کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نےکہا کہ ہمارے ہمسائے میں جنگ چل رہی ہے اس کے اثرات یہاں پڑ رہے ہیں، عوام کو سبسڈی دینے جا رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف بہتر انداز میں پاکستان کو لے کر چل رہے ہیں جو قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سبسڈی دے رہی ہے، 15 دن کے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبہ بھر کے کسانوں کو پٹرول، ڈیزل پر سبسڈی دیں گے، سبسڈی تھریشر مشینوں کے استعمال پر دی جائے گی، کوئٹہ اور تربت میں گرین بس سروس فری کر رہے ہیں، پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مشاورت کے بعد پیر سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

سرفرازبگٹی نے بتایاکہ شادی ہالز اور ہوٹل 10 بجے تک کھلے رہیں گے، سکول بند کئے تو لوگ پکنک منانے نکل گئے، عوام کو سوچنا چاہیے کہ ملک سنگین بحران سے گزر رہا ہے، محکمہ خزانہ کا دفتر بند کرکے ورک فرام ہوم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بھی اسٹاف کم کیا ہے، سرکاری گاڑیوں کے پٹرول پر کٹ لگایا ہے، 400 ملازمین سی ایم ہاؤس سے ایس اینڈ جی اے ڈی کو واپس کردیئے، ہم کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگا رہے، صرف رات 8 بجے مارکیٹوں کو بند کریں گے۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی بچت کی ہے، جو سرکاری گاڑیاں دفتری اوقات کے بعد بازاروں میں نظر آئیں ان کی ویڈیوز بناکر بھیجیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی پٹرول، ڈیزل گاڑیاں نیلام کرکے الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے، بتدریج سوائے ایمرجنسی سروسز کے دیگر محکموں کی گاڑیوں کی جگہ الیکٹرک گاڑیاں لائیں گے۔

موجودہ صورتحال میں بھی حکومت نے پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی۔مسافرو گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔۔وزیراطلاعات عطاتارڑکی مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس۔۔کہا اب حکومت کےلیے مہنگائی کابوجھ اٹھانا مشکل ہوگیاہے۔مصدق ملک نے کہاکب تک مہنگاتیل خریدکرعوام کو سستا بیچتےرہیں گے