LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

عدالتی نظام میں اورمسائل آگئے ہیں، عدلیہ کا مسقتبل مصالحتی نظام میں ہے، جسٹس (ر) منصورعلی شاہ

Web Desk

4 April 2026

سپریم کورٹ کے سابق جج  منصور علی شاہ کہتے ہیں ملکی عدالتوں میں آج کل  اور مسائل  آگئے ہیں۔ پاکستان کے عدالتی نظام کا مستقبل اے ڈی آر اور مصالحتی نظام میں ہے۔ عدالتی نظام سے پہلے مصالحتی نظام تھا اور اگر اسے مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جائے تو 20 لاکھ زیر التوا کیسز کا حل نکل سکتا ہے۔

لاہور میں اے ڈی آر (آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈمنصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں میں ہر روز نئے کیسز دائر ہو رہے ہیں ۔ہمارے پاس 3 ہزار ججز ہیں جبکہ آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی کیسز، فیملی اور پراپرٹی کے تنازعات کے لیے عدالت جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ مصالحتی سینٹرز سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

سابق جج نے زور دیا کہ ہمیں اپنے کلچر میں یہ سوچ لانی ہوگی کہ ہر مسئلے کا حل لڑائی نہیں بلکہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ ایک اچھا ثالث وہ ہے جو فریقین کی اصل خواہشات کو سمجھے اور وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ مصالحتی نظام کو فروغ دیں۔ انہوں نے اسلام اور پیارے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہجرہ تنازعات بھی مصالحت کے ذریعے حل کیے گئے۔

منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں اسٹے لینے کا رواج ختم ہونا چاہیے اور ریاست کی جانب سے یہ لازمی ہونا چاہیے کہ کیس سے پہلے مصالحت کی کوشش کی جائے۔