الجزیرہ ایئرلائن کا کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان، شیڈول جاری
Web Desk
4 April 2026
کویت کی نجی فضائی کمپنی الجزیرہ ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئرلائن حکام کے مطابق، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں کویت سے براستہ دمام آپریٹ کی جائیں گی، جس سے مسافروں کو کویت اور دمام کے مابین آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
پروازوں کا شیڈول:
-
سیالکوٹ آپریشن: سیالکوٹ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔ سیالکوٹ کے لیے پروازیں ہر بدھ اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی، جبکہ کویت کے لیے واپسی کی پروازیں ہر جمعرات اور ہفتہ کو روانہ ہوں گی۔
-
پشاور آپریشن: پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا۔ کویت سے پشاور کے لیے پروازیں ہر جمعہ اور اتوار کو اڑان بھریں گی، جبکہ پشاور سے کویت کے لیے واپسی کی پروازیں ہر ہفتہ اور پیر کو دستیاب ہوں گی۔
الجزیرہ ایئرلائن کی جانب سے اس نئے روٹ کے آغاز سے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور وسطی پنجاب کے مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا اور کویت و سعودی عرب کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بھی متبادل آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026