LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

وزیراعلیٰ پنجاب کا موٹر سائیکل سواروں پر ماہانہ سبسڈی کا اعلان

Web Desk

4 April 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام، بالخصوص موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں رجسٹرڈ موٹر بائیکس کے مالکان کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کے معاشی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ بائیک کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی بھی دی جائے گی، جس سے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق اس ریلیف پیکیج کا فوری طور پر اطلاق کر دیا گیا ہے جبکہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے یا “مریم کو بتائیں” موبائل ایپ اور سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق رجسٹرڈ بائیکس کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا گیا ہے اور مستحق افراد کے لیے ڈیجیٹل والٹ قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے ماہانہ سبسڈی براہ راست منتقل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ پیکیج بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔