بانی پی ٹی آئی کی قانونی رسائی کے لیے دہائی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر
Web Desk
4 April 2026
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر 2025 کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی اپنے قانونی کونسل سے کوئی بامقصد ملاقات نہیں ہو سکی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں گزشتہ 3 ماہ اور 12 دن سے قانونی مشاورت کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق، القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزا معطلی کی اپیل 19 مارچ 2025 سے زیر التوا ہے، جس پر اب تک 16 مختلف تاریخوں پر سماعت ہو چکی ہے لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ وکیل کا موقف ہے کہ نیب کا رویہ کیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر اور رکاوٹ پیدا کرنے والا ہے، جبکہ جیل حکام وکلاء کی ملاقات کی تمام کوششیں ناکام بنا رہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ جیل رولز 1978 اور آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی روشنی میں اپیل کی تیاری کے لیے وکلاء سے فوری ملاقات کا حکم جاری کرے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026