وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کاشتکاروں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج
Web Desk
4 April 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج جاری کیا ہے جس کے تحت 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسانوں کو خصوصی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستان میں پٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کسانوں کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے، حکومت نے ڈیزل پر بھاری سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، تاکہ کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کسانوں کو “معیشت کی ریڑھ کی ہڈی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اس سبسڈی کے نظام کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے اور وہ خود اس کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ریلیف براہِ راست حقدار کسان تک پہنچے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026