قیمتیں کم نہ کی گئیں تو دھرنوں اور پہیہ جام کی کال دینگے، حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
3 April 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔ کارکنوں کو چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ ہاوسز کے گھیراؤ کی تیاری کی بھی ہدایت کردی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورمیں بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت حالات سے فائدہ اٹھا کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈال رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور عوام پر ظلم کی انتہا ہے، غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے مگر حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور مہنگی گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔ صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، لیوی ختم ہونی چاہیے تھی، آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو اربوں کی ادائیگیاں جاری ہیں لیکن عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، کیپیسٹی پیمنٹس کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، نوجوان باہر نکلیں، حالات بدلنے کے لیے جدوجہد کریں اورحکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026