وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
Web Desk
3 April 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا، تاہم وزیراعظم نے عوامی مفاد میں اس بوجھ کو بجٹ سے پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اکانومی، اے سی لوئر، اے سی بزنس اور سلیپر سمیت کسی بھی کلاس کے کرائے میں ایک روپے کا اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، تاجر برادری کو سہولت دینے کے لیے مال بردار (Freight) ٹرینوں کے کرائے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں 30 جون 2026 تک ریلوے کو ہونے والے 6 ارب روپے کے اضافی اخراجات وفاقی حکومت اپنے ذمے لے گی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026