پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
Web Desk
3 April 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ہوش ربا اضافے کے بعد عوام کو معاشی بوجھ سے بچانے کے لیے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ریلیف پیکج کے تحت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں چلنے والی سرکاری ٹرانسپورٹ بشمول اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس کا سفر شہریوں کے لیے مکمل طور پر فری کر دیا گیا ہے۔ اب مسافروں کو ان سروسز کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ نے کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے تحفظ کے لیے کاشتکاروں کو فی ایکڑ، فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی نقد رقم کی صورت میں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، متوسط طبقے کے لیے موٹر سائیکل سبسڈی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک سوار کو 20 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت ملے گی۔ مریم نواز نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے بدترین معاشی حالات میں بھی سپلائی برقرار رکھی۔
متعلقہ عنوانات
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین
17 July 2026
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026