پاکستان کا معاشی نقشہ, زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
Web Desk
3 April 2026
اسلام آباد: پاکستان کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں۔ اس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 21 کروڑ ڈالر کے خالص ذخائر موجود ہیں، جبکہ نجی بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم موجود ہے۔ یہ ذخائر حالیہ مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے درمیان ایک حد تک سہارا فراہم کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ دسمبر 2025 تک کے ڈیٹا کے مطابق، پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ اور واجبات 138 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جس میں صرف سال 2025 کے دوران 7.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اندرونی قرضوں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، جو 55 ہزار 364 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مالی سال 2026 کے بجٹ میں حکومت نے 8 ہزار 207 ارب روپے صرف قرضوں کی واپسی کے لیے مختص کیے ہیں، جو کہ پورے بجٹ کا 46.7 فیصد بنتا ہے، یعنی ترقیاتی کاموں کے لیے گنجائش انتہائی کم رہ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026