LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا

اسلام آباد: نیشنل فرانزک ایجنسی مکمل فعال، جدید لیبارٹریز کا افتتاحی معائنہ

Web Desk

3 April 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی (این ایف اے) کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے ریسرچ اینڈ انوویشن، ڈیجیٹل فرانزک، فنٹیک، اور نارکوٹکس لیب سمیت ڈی این اے اور فائر آرمز کے شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے ایجنسی کو قلیل مدت میں فعال بنانے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قومی سلامتی اور جرائم کی بیخ کنی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی حسنات رسول نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ادارے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت ایک سال میں 1500 ڈیجیٹل کیسز کی رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ ایجنسی اب ڈیپ فیک (Deepfake)، ڈرون اور موبائل فرانزک جیسی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ اس ایجنسی کا دائرہ کار خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے تاکہ تمام صوبوں کو جدید فرانزک معاونت میسر آ سکے۔ انہوں نے موک کرائم سین یونٹ میں زیرِ تربیت اے ایس پیز سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا۔