سیاست کے بعد کھیل کے میدان میں ٹکراؤ: گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کے درمیان پیڈل ٹینس کا سنسنی خیز مقابلہ
Web Desk
3 April 2026
لاہور: لاہور کے ایک نجی اسپورٹس کلب میں گزشتہ روز اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھی گئی جب دو صوبوں کے گورنرز ٹینس کورٹ میں آمنے سامنے آگئے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے روایتی سیاسی مصروفیات سے وقت نکال کر پیڈل ٹینس کا میچ کھیلا۔ اس مقابلے میں ٹیموں کی تشکیل بھی دلچسپ رہی، جہاں سردار سلیم حیدر کا ساتھ معروف صحافی علی فرقان نے دیا، وہیں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لیگی رہنما ذیشان نقوی میدان میں اترے۔
میچ کے دوران دونوں جانب سے زبردست اسمیشز اور دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیڈل ٹینس نہ صرف جسمانی فٹنس بلکہ ذہنی سکون کا بھی بہترین ذریعہ ہے، اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس کھیل کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے ٹیم ورک اور نظم و ضبط سیکھنے کو ملتا ہے، جو ایک صحت مند معاشرے کے لیے ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026