LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

Web Desk

3 April 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ سزا کے خلاف دائر مرکزی اپیلوں پر حتمی دلائل دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے موکلین سے مزید ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ عدالت نے دفاعی کونسل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق، 6 اپریل کی سماعت انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ اس دن سزا معطلی یا مرکزی اپیلوں پر باقاعدہ بحث کا آغاز متوقع ہے۔