LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

کراچی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ،3زخمی

Web Desk

2 April 2026

 

کراچی کے  مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور  بارش کے باعث  حادثات میں  4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔کراچی میں صدر، گارڈن، لیاقت آباد، طارق روڈ، نرسری،   اورنگی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، ، ملیر ، گلشن معمار، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند  ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے  ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس کےعلاوہ  پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں  اور سرجانی سیکٹر سیون اےکے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔