LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

محسن نقوی کا 4 مختلف پراجیکٹس کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے پر زور

Web Desk

2 April 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل، کیپٹل پولیس کالج، پولیس خدمت مرکز اور اتاترک ایونیو کے توسیعی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ماڈل جیل کے معائنے کے دوران انہوں نے بیرکس اور ایڈمن بلاک کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ جیل کے پہلے فیز کو جدید ترین سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ ‘ہائی سکیورٹی پرزن’ کے طور پر تیار کیا جائے۔

کیپٹل پولیس کالج آمد پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی، جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 2 آرمرڈ پرسنل کیریئر (APCs) گاڑیاں پولیس کے حوالے کیں۔ انہوں نے کالج کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک جامع پلان طلب کرتے ہوئے تاریخی حکم دیا کہ یہاں تربیتی گنجائش کو 450 سے بڑھا کر 4,000 کیا جائے تاکہ فورس کی افرادی قوت میں تیزی سے اضافہ ہو سکے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پولیس ٹریننگ کو جدید دور کے تقاضوں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI)، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فزیکل فٹنس کے مطابق ڈھالا جائے۔ انہوں نے ایف-6 میں واقع پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں شہریوں نے فراہم کردہ ڈیجیٹل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہریوں کو شفاف اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔