LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء کی شرکت، توانائی بحران پر غور

Web Desk

2 April 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی وزراء اور تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے باعث سپلائی چین میں ممکنہ تعطل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے صوبوں کو تجویز دی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم سبسڈی میں اپنا مالی حصہ ڈالیں، جبکہ ایک تجویز یہ بھی زیرِ غور آئی کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کا پورا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا جائے۔ اجلاس کے دوران حکومت کے ‘کفایت شعاری پلان’ اور توانائی کی بچت کے مجوزہ اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورۂ چین کے نتائج اور ایران-امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس سے قبل، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و معیشتی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔