8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی مذمت
Web Desk
2 April 2026
اسلام آباد: پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم مشترکہ بیان میں 8 اسلامی ممالک—پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی حالیہ قانون سازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کی تجویز کو “امتیازی، جابرانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی” قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ پالیسیاں خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہیں، جو کہ عالمی امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزرائے خارجہ نے فلسطینی قیدیوں کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معتبر رپورٹس کے مطابق قیدیوں کو بدترین تشدد، بھوک اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا سامنا ہے۔
اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر مداخلت کرے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026