LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

گل پلازہ سانحہ انکوائری مکمل: عدالتی کمیشن 7 اپریل کو رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گا؛ رپورٹ سربمہر کرنے کا فیصلہ

Web Desk

2 April 2026

کراچی: کراچی کی تاریخ کے بڑے سانحات میں شمار ہونے والے گل پلازہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ عدالتی کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ کمیشن کے مطابق، 7 اپریل 2026 کو یہ اہم رپورٹ باضابطہ طور پر سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ کمیشن نے رپورٹ کو “سربمہر” (Sealed) رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ کئی اہم دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔

تحقیقات کے دوران سندھ حکومت کے 10 سے زائد محکموں اور مختلف شعبوں کے اعلیٰ حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ انکوائری میں باریک بینی سے کام لیتے ہوئے قیامِ پاکستان سے قبل کا لینڈ ریکارڈ اور لیز کی تمام تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سانحے کے چشم دید گواہوں اور ریسکیو ورکرز کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور اس کے بعد کی صورتحال کا درست تعین کیا جا سکے۔

عدالتی کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تفصیلی حقائق شامل ہیں، تاہم اس رپورٹ کو عوامی سطح پر پبلک کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 10 فروری 2026 کو اس کمیشن کی تشکیل کی تھی اور اسے 8 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا۔